صوبائی حکومتوں کو جعلی یونیورسٹیوں کے بارے آگاہ کرنے کیلئے مسلسل خط لکھتے رہتے ہیں: چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمشن
اسلام آباد (آن لائن) ہائر ایجوکیشن کمشن کے چیئرمین ڈاکٹر مختار نے کہا ہے کہ (غیر رجسٹرڈ) جعلی یونیورسٹیوں کے حوالے سے صوبائی حکومتوں کو آگاہ کرنے کے لئے مسلسل خط لکھتے رہتے ہیں۔ ہائر ایجوکیشن باقاعدہ طور پر ملک میں غیر رجسٹرڈ (جعلی) یونیورسٹیوں کے ناموں کا اشتہار دیتا رہتا ہے تاکہ والدین اور طلبہ محتاط رہیں۔ اپنے ایک انٹرویو میں ہائیر ایجوکیشن کمشن کے چیئرمین نے کہا ہمارے پاس طاقت استعمال کرنے کا اختیار نہیں ہے۔ صوبائی حکومتیں ایسی یونیورسٹیوں کے خلاف ایکشن لے سکتی ہیں اگر کوئی ایسا ادارہ چلانے کا دعویٰ کرتا ہے جس کی ڈگری کہیں اور تسلیم شدہ ہے تو ہائر ایجوکیشن کمشں اس بارے میں کوئی کچھ نہیں کر سکتا ہمارے پاس جاری شدہ ڈگریوں کی تصدیق کے لئے مکمل میکنزم موجود ہے۔