کینیا کا وکیل جانوروں کے عوض اوباما کی بیٹی مالیہ سے شادی کا خواہشمند
نیروبی/ واشنگٹن (آئی این پی) کینیا کے ایک وکیل نے امریکی صدر اوباما کی 16 سالہ بیٹی مالیہ سے شادی کی خواہش کا اظہار کردیا جس کے عوض وہ 50 گائے، 70 بھیڑیں اور 30 بکرے دینے کو تیار ہیں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق فیلیکس کپرونو نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ وہ 2008 میں مالیہ کی محبت میں مبتلا ہوئے۔ وکیل کا کہنا ہے وہ اس سلسلے میں ایک خط بھی لکھ رہے ہیں جس میں وہ اوباما سے مالیہ کو دورے پر ساتھ لانے کی درخواست کریں گے۔خیال رہے کہ کینیا وہ ملک ہے جہاں امریکی صدر کے والد پیدا ہوئے تھے۔
خواہشمند