• news

پرویز مشرف کا مصطفی کمال کو فون اے پی ایم ایل میں شمولیت کی دعوت دی، سابق ناظم کراچی کا انکار

کراچی (آن لائن) سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف نے سابق ناظم کراچی اور متحدہ کے سابق رہنما مصطفی کمال کو آل پاکستان مسلم لیگ میں شمولیت کی دعوت دیدی۔ تفصیلات کے مطابق پرویز مشرف نے مصطفی کمال کو گزشتہ روز فون کیا اور انہیں اپنی پارٹی میں شمولیت کی باقاعدہ دعوت دی۔ پرویز مشرف نے مصطفی کمال کو کراچی میں سیاست میں حصہ لینے کا مشورہ دیا اور کہاکہ کراچی کی سیاست میں آپ کا بہت حصہ ہے۔ آپ کراچی کے عوام میں مقبول ہیں۔ آل پاکستان مسلم لیگ کے پلیٹ فارم سے کراچی کے عوام کی خدمت کرتے رہیں۔ ادھر ٹویٹر پر اپنے پیغام میں مصطفی کمال نے کہا کہ انکا فی الحال سیاست میں حصہ لینے کا کوئی ارادہ نہیں۔

ای پیپر-دی نیشن