سپریم کورٹ نے وزیراعلیٰ بلوچستان کیخلاف دھاندلی جعلی ڈگری سے متعلق درخواست خارج کردی
اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) سپریم کورٹ نے وزیراعلیٰ بلوچستان کیخلاف دھاندلی اور جعلی ڈگری سے متعلق درخواست خارج کردی۔ جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی اور وکلاء کے دلائل سننے کے بعد درخواست گزار کو ہدایت کی کہ وہ اس ضمن میں بلوچستان ہائی کورٹ سے رجوع کریں۔ وزیراعلیٰ بلوچستان کے خلاف ان کے مخالف امیدوار احسان شاہ نے دھاندلی کے الزامات لگاتے ہوئے انکی کامیابی کو چیلنج کیا تھا۔ الیکشن ٹربیونل نے درخواست خارج کردی تھی۔
درخواست خارج