• news

ایک سو ارب روپے کے رعایتی ایس آر اوز ختم کر دینے کا حتمی فیصلہ

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) بجٹ 2015-16 میں ایک سو ارب روپے کے رعایتی ایس آر اوز ختم کرنے کا حتمی فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی صدارت میں رعایتی ایس آر اوز کے خاتمہ کے لئے قائم کمیٹی کا اجلاس ہوا‘ جس میں رعایتی ایس آر کو ختم کرنے کے مرحلہ دو کے متعلق تفصیلی تبادلہ خیالات کیا گیا۔ وزیر خزانہ نے ہدایت کی ختم کی جانے والی مجوزہ رعایات کا باریک بینی سے جائزہ لیا جائے۔ اور مراعات کا کلچر ختم کرنے کے بارے میں حکومت کے مقصد کو پیش نظر رکھا جائے۔ انہوں نے کہا کہ رعایتی ایس آر اوز کے خاتمہ کے مرحلہ کے کام کو آج جمعرات تک حتمی شکل دیدی جائے۔ دریں اثناء ذرائع نے بتایا ہے کہ ایس آر اوز جن کو ختم کیا جائے گا‘ کا تعلق مختلف سیکٹرز‘ بعض فلاحی اداروں سے ہے۔ رعایتی ایس آر اوز واپس لینے سے ایک سو ارب روپے کا ریونیو حاصل ہو گا‘ جبکہ قریباً ایک سو ارب روپے کی انکم ٹیکس‘ جی ایس ٹی اور کسٹمز ڈیوٹی کی رعایات جاری رہیں گی  جن کو بجٹ 2016-17 میں واپس لیا جائے گا۔
ایس آر اوز

ای پیپر-دی نیشن