ارسلان افتخار کیس: سماعت کل ہوگی
اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) سپریم کورٹ میں سابق چیف جسٹس افتخار محمد چودھری کے فرزند ارسلان افتخار سے متعلق کیس میں سابق رجسٹرار ڈاکٹر فقیر حسین کو فریق بنانے کیلئے دائر درخواست پر جسٹس انور ظہیر جمالی کی سربراہی میں تین رکنی بنچ 29 مئی کو کیس کی سماعت کریگا۔درخواست گزار شاہد اوکزئی کی درخواست کی سماعت اس سے پہلے 6مئی کو جسٹس انور ظہیر جمالی چیمبر نے کی تھی۔
ارسلان افتخار کیس