• news

13لاکھ فوج امن کے پرچار کیلئے نہیں ملک کی حفاظت کیلئے کسی بھی حد کو عبور کریں گے، بھارتی وزیر دفاع کی پھر گیدڑ بھبکی

نئی دہلی (آئی این پی) بھارتی وزیر دفاع منوہر پاریکر نے ایک بار پھر دہشت گردی کو ہوا دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کی 13لاکھ فوج امن کے پرچار کے لئے نہیں ملک کی حفاظت کے لئے کسی بھی حد کو عبور کریں گے، آزاد کشمیر میں دہشت گردی کے کیمپوں کو پاکستان کی حمایت حاصل ہے ، میرا جواب اس کی بنیاد پر تھا، فوج کو ہدایات دی ہیں کہ اگر ان پر کوئی فائرنگ کرے تو وہ اسے قتل کردیں۔بھارتی وزیر نے ایک بار پھر متنازع بیان دیتے ہوئے کہا کہ بھارت کی حفاظت کیلئے کسی بھی حد تک جائیں گے۔

ای پیپر-دی نیشن