• news

شام میں جھڑپ کے دوران مارے جانیوالے 2 پاکستانی بھائی تہران میں سپرد خاک

کویت سٹی +تہران (نمائندہ خصوصی+ آن لائن+ اے این این )شام میں "زینبیون" نامی ملیشیا سے تعلق رکھنے والے ایک ایرانی اور دو پاکستانی باشندوں کی مےتوں کو ایران لائے جانے کے بعد تہران میں سپرد خاک کر دےا گےا ہے غےر ملکی خبر رساں ایجنسی" تسنیم" کے مطابق شام کے حلب شہرمیں مارے جانے والے ایرانی فوجی افسر کی شناخت اصغر شیردل کے نام سے کی گئی ہے جبکہ اس کے ساتھ دو پاکستانی سگے بھائی ساجد حسین اور اخلاق حسین بھی مارے گئے ہیں۔ "زینبیون" بریگیڈ سے منسلک دو پاکستانی جنگجو بھی مارے گئے جنہیں تہران میں دفن کیا گیا ہے۔ اطلاعات ہیں کہ کمانڈر اصغر شیردل اور دونوں پاکستانی جنگجو ایک ہی جھڑپ میں مارے گئے تھے۔ ادھر شامی اپوزیشن نے ایک ویڈیو فوٹیج جاری کی ہے جس میں حلب میں مارے گئے پاکستانی جنگجوﺅں کے فون نمبربھی دکھائے گئے ہیں۔ ایرانی سپریم لیڈرآیت اللہ علی خامنہ ای نے شام کے محاذ جنگ میں صدر بشارالاسد کی حمایت میں لڑتے ہوئے مارے جانے والے ایرانی، افغان اور پاکستانی جنگجوﺅں کے خاندانوں کی بھرپور کفالت کا اعلان کر دیا ۔ عرب میڈیا کے مطابق ایران میں شہدا فاﺅنڈیشن نامی ایک ادارے کے سربراہ نادر نصیری نے کہا ہے کہ راہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ علی خامنہ ای نے شام میں بشارالاسد کی حمایت میں لڑنے والی تنظیم "فاطمیون" کے مقتول جنگجوﺅں کے خاندانوں کی بھرپور کفالت کی ہدایت کی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن