• news

چیچہ وطنی میں حافظ قرآن طالب علم زیادتی کے بعد قتل، ورثاءکا نعش سڑک پر رکھ کر احتجاج

چیچہ وطنی +صفدر آباد + فیروز والا +پاکپتن+ قصور (نامہ نگاران + نمائندہ نوائے وقت) چیچہ وطنی میں دینی مدرسہ کا 15سالہ حافظ قرآن طالبعلم کو زیادتی کے بعد قتل کردیا گیا، پولیس کے مطابق فیصل کالونی کے سرکاری ملازم غلام مصطفی جٹ کا 15سالہ بیٹا احسن مقامی دینی مدرسہ میں حفظ قرآن کا طالبعلم تھا گزشتہ روز اس کی نعش ملحقہ قبرستان سے برآمد ہوئی، اسے مبینہ طور پر زیادتی کے بعد قتل کیا گیا۔ لواحقین کے مطابق متوفی نماز مغرب کے بعد کھانا کھا کرگھر سے مدرسہ گیا اور لاپتہ ہوگیا۔ مدرسہ کے قاری اور قبرستان کے گورکن سمیت متعدد افراد کو حراست میں لے لیا۔ورثا اور اہل محلہ نے با ئی پا س روڈ پر لا ش رکھ کر لا ہو ر اور ملتان جا نے والی ٹر یفک کو بلا ک کر دیا اور شد ید احتجا ج کر تے ہو ئے پولیس کے خلا ف نعر ے با زی کی ۔علاوہ ازیں صفدر آباد، فیروز والا، قصور ، پاکپتن میں بھی3 خواتین،10 سالہ بچی، 2 لڑکوں سے زیادتی کی گئی۔ قصور کے گا¶ں روشن بھےلہ مےں اوباش نوجوان نے لڑکے سے زیادتی کی ۔پولےس تھانہ تھہ شےخم مےں وسےم نے مقدمہ درج کرواےا ہے ملزم طارق نے اسکے بےٹے رضوان سے زےادتی کی۔ صفدر آباد میں جعلی پیر نے دم کرنے کے بہانے محنت کش کی بیوی کی عزت لوٹ لی۔ساجد کام کی غرض سے گھر میں موجود نہیں تھا یونس سکنہ لاہور اپنے ایک ساتھی کے ہمراہ صفدر آباد آیا اور گھر میں ساجد کی بیوی کو ہوس کا نشانہ بنا ڈالا۔ علاوہ ازیں فیروز والا میں تھانہ صدر کے علاقہ میں اوباش وقاص احمد نے گن پوائنٹ پر خاتون (ث) سے زیادتی کی۔ شرقپور میں جواں سالہ (ع) سے ناصر نے زیادتی کی بعد میں مغویہ کی ساس نے بیٹی کی مدد سے اسے 60 ہزار میں فروخت کر دیا ،ملزمان نے اس سے زیادتی کی۔ فیروز والا میں وسیم نے محنت کش کے نو عمر لڑکے سے زیادتی کی۔ ونڈوم میں اوباش نوجوان سلیم نے6 سالہ بچے زیادتی کی کوشش کی۔ علاوہ ازیں پاکپتن کے گاﺅں ملیکے تارو کا احمد باہر گیا ہوا تھا اس کی عدم موجودگی میں ذاکر نے اس کی 10 سالہ بیٹی (ش) کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔
زیادتیقتل

ای پیپر-دی نیشن