• news

قصور: رینجرز اہلکاروں نے سرحد کے قریب سے 2 مشکوک افراد کو پکڑ لیا، مقدمہ درج

قصور(نمائندہ نوائے وقت)  چھٹیانوالہ میں سرحد کے قریب پھرنے والے دو مشکوک افراد کو گرفتارکر کے موبائل اور موٹر سائیکل برآمد کر لیا۔ تفصیل کے مطابق چھٹیانوالہ کے قریب دو مشکوک افراد زیرو لائن کے اوپر بغیر اجازت پھر رہے تھے جن کو ڈیوٹی کرنے والے حوالدار محمد صدیق اور سپاہی خالد اسلام نے گھیرا ڈال کر قابو کر لیا، پکڑے گئے مشکوک افراد میں سے محمد سردار کا تعلق قادی ونڈ جبکہ عبدالمجید کا تعلق نتووالہ سے بتایا گیا ہے، جن کے قبضہ سے دو موبائل فون جن میں بھارتی نمبر فیڈ تھے اور موٹرسائیکل برآمد ہوئے۔ چوکی چھٹیانوالہ میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔

مشکوک گرفتار


ای پیپر-دی نیشن