بجٹ میں عوام پر غیر ضروری بوجھ نہ ڈالا جائے، وزیراعظم کی اقتصادی ٹیم کو ہدایت
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وزیراعظم محمد نواز شریف کو آئندہ بجٹ کے بارے میں پریذنٹیشن دی گئی ہے۔ وفاقی وزیر خزانہ اسحا ق ڈار، سیکرٹری خزانہ اور چیئرمین ایف بی آر نے وزیراعظم کو بجٹ کی تیاری کی صورتحال، آئندہ مالی سال کے اخراجات اور متوقع ریونیو کے بارے میں بتایا۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے ہدایت کی کہ بجٹ تجاویز میں عوام پر غیر ضروری بوجھ نہ ڈالا جائے۔ تمام اقدامات کا محور جی ڈی پی گروتھ کی رفتار میں اضافہ ہونا چاہئے۔ وزیراعظم کو بتایا گیا کہ آئندہ مالی سال میں 100 بلین روپے کی ٹیکس رعایات ختم کی جائیں گی۔ تقریباً ایک سو ارب روپے پر ریونیو اقدامات ہوں گے۔ ایک لاکھ نئے ٹیکس گزار سسٹم میں لائے جائیں گے۔ وزیراعظم کو توانائی اور دوسرے شعبوں کے لئے مختص رقوم کے بارے میں بتایا گیا۔ ذرائع کے مطابق اکنامک مینجمنٹ ٹیم نے بتایا کہ ریونیو اقدامات میں اس بات کا خیال رکھا گیا ہے کہ پہلے سے ٹیکس دینے والے مزید زیر بار نہ ہوں بلکہ ٹیکس نادہندگان سے وصولی کو یقینی بنایا جائے۔
بجٹ بریفنگ