اقتصادی راہداری منصوبہ پر اتفاق‘ نواز شریف نے چین کو بھی پیغام دیدیا
اسلام آباد (محمد نواز رضا‘ وقائع نگار خصوصی) 17 ویں یوم تکبیر پر وزیر اعظم محمد نواز شریف پاک چین اقتصادی راہداری پر قومی اتفاق رائے پیدا کر کے ایک بار پھر قومی لیڈر کے طور پر ابھرے ہیں بلکہ انہوں نے عوامی جمہوریہ چین کو یہ پیغام دیا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ کی تکمیل پر پوری قوم یک جا ہے۔ اس منصوبہ کو متنازعہ بنانے والی قوتوں کو شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقیات پروفیسر احسن اقبال اور وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے انتہائی مدلل انداز میں بریفنگ دے کر منصوبہ کے خلاف اٹھنے والی آوازوں کو خاموش کرا دیا۔ پروفیسر احسن اقبال اس ایشو پر بھرپور تیاری کر کے آئے تھے۔ جب انہوں نے بار بار اس بات پر زور دیا کہ مغربی روٹ کی تکمیل سب سے پہلے ہو گی تو خیبر پختونخوا اور بلوچستان کے بعض ناقد لیڈر ایک دوسرے کی طرف دیکھنے لگے۔ پارلیمانی لیڈروں کے اجلاس میں قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے پیپلز پارٹی کے وفد کی قیادت کی۔ بی این پی مینگل کے صدر اختر مینگل نے اجلاس میں شرکت سے معذرت کی۔ مسلم لیگ فنکشنل کے صدر پیر صاحب پگارا اور مسلم لیگ (ق) کے صدر چودھری شجاعت حسین کی نمائندگی ان کی پارٹی کے رہنما¶ں نے نمائندگی کی۔ خیبر پختونخوا اور بلوچستان کے کچھ رہنما¶ں نے قدرے درشت لہجے میں اپنا م¶قف کا اعادہ کیا لیکن وزیر اعظم محمد نواز شریف نے تحمل سے ان کی گفتگو سنی اور تمام رہنما¶ں کو دھیمے انداز میں مغربی روٹ پہلے مکمل کرنے کے بارے میں قائل کر لیا۔ اعتزاز احسن نے کہا کہ آج اچھا پیغام جانا چاہیئے‘ دیگر امور پر بعد میں بات کر لی جائے۔
چین/پیغام