• news

چودھری، پگاڑا اور مشرف اپوزیشن کا گرینڈ الائنس بنانے کیلئے متحرک، رمضان سے قبل اعلان متوقع

لاہور (جواد آر اعوان/ دی نیشن رپورٹ) چودھری برادران، پیر پگاڑا اور مشرف 1970ءمیں بننے والے اپوزیشن کے اتحاد (پی این اے) کی طرز پر اتحاد بنانے کیلئے کوششیں کر رہے ہیں اور اس اتحاد میں تمام لیگی دھڑوں کو شامل کیا جائے گا سوائے مسلم لیگ (ن) کے ۔ ذرائع نے دی نیشن کو بتایا ہے کہ مسلم لیگ کے دھڑوں کا اتحاد کا مقصد مسلم لیگ ن کی مخالفت ہے۔ ذرائع کے مطابق مسلم لیگیوں کے اتحاد اور الائنس میں دیگر جماعتوں کے لوگ بھی شامل ہو سکتے ہیں اور اس حوالے سے باقاعدہ اعلان رمضان المبارک سے قبل کر دیا جائے گا۔ تینوں دھڑوں کے رہنماﺅں کا کہنا ہے کہ اتحاد کا مقصد ملکی مسائل کے حل کیلئے حکومت پر دباﺅ ڈالنا ہے اور اس کیلئے سڑکوں پر آنے کا آپشن بھی موجود ہے ان کا کہنا ہے کہ اتحاد بنانے میں فی الحال کوئی جلد بازی نہیں دکھائی جائے گی اتحاد کے حوالے سے وزیر پتا چلا رہے کہ اس میں پیپلز پارٹی کے لوگ بھی شامل ہونگے کیونکہ پی پی کے اکثر رہنما پنجاب میں پارٹی کا مستقبل اچھا نہیں سمجھتے۔ مسلم لیگ کے ارکان میں غوث علی شاہ، الٰہی بخش سومرو، ارباب غلام رحیم اور کئی دوسرے اتحاد سے رابطے میں ہیں۔ خیبر پی کے میں آفتاب شیر پاﺅ سے بھی رابطے کئے جائیں گے متحدہ کے افراد کو بھی انفرادی حیثیت میں شامل کیا جا سکتا ہے سلیم سیف اللہ، امیر مقام سے بھی رابطہ کیا جا سکتا ہے۔ بلوچستان میں سردار اختر مینگل، یار محمد رند، مری اور بگٹی قبائل سے رابطہ کیا جائے گا مذہبی جماعتوں میں جماعت اسلامی، جمعیت علماءپاکستان نورانی، سنی تحریک، مجلس وحدت المسلمین، سنی اتحاد کونسل اور جے یو آئی سے بھی رابطہ کیا جائے گا طاہر القادری سے بھی رابطہ نہیں کیا جائے گا جس کی وجہ سے دھرنے کو ختم کرنے پر دوسری جماعتوں کا اختلاف ہے علیم عادل شیخ کا کہنا ہے کہ گرینڈ الائنس وقت کی ضرورت ہے۔

ای پیپر-دی نیشن