پاکستان کے ایٹمی قوت بننے سے خطے میں بالادستی کے بھارتی عزائم خاک میں مل گئے: حافظ سعید
لاہور+ قصور (خصوصی نامہ نگار+نمائندہ نوائے وقت)امیر جماعة الدعوة حافظ سعید نے کہا ہے کہ پاکستان کے ایٹمی قوت بننے سے خطہ میں بالادستی کے بھارتی عزائم خاک میں مل گئے۔ کلمہ طیبہ کے نام پر حاصل کئے گئے ملک کا ایٹمی صلاحیت حاصل کرنا پوری مسلم امہ کیلئے اعزاز کی بات ہے۔ ایٹمی پاکستان اس وقت پوری دنیا کی آنکھوںمیں کانٹے کی طرح کھٹک رہا ہے۔ بھارت، امریکہ اور ان کے اتحادی دہشت گردی کے ذریعہ وطن عزیز پاکستان کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کی کوششیں کر رہے ہیں۔پاک چائنا اقتصادی راہداری منصوبہ ناکام بنانے کیلئے بھارت کروڑوں ڈالر خرچ کر رہا ہے۔ وہ جماعةالدعوة کے زیر اہتمام مرکز مکہ نور پور نہر کھڈیاں خاص میں یوم تکبیر کے حوالہ سے منعقدہ تکبیر کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔ حافظ سعید نے اپنے خطاب میں مزید کہاکہ پاکستان کو ایٹمی قوت بنانے میں پوری قوم نے قربانیاں دی ہیں۔ایٹمی دھماکے کرتے وقت جس طرح بیرونی دباﺅ کو کسی خاطر میں نہیں لایا گیا بالکل اسی طرح آج بھی دشمنان اسلام کی سازشوں کے مقابلہ کیلئے جرا¿ت و استقامت کا راستہ اختیار کرنے کی ضرورت ہے۔ بھارتی وزیر دفاع کی جانب سے پاکستان کے خلاف دہشت گرد میدان میں لانے کے اعلان سے ثابت ہو گیا کہ دہشت گردی کرنا انڈیا کی قومی پالیسی بن چکی ہے۔یہ بات بھی واضح ہو گئی کہ پاکستان میں جتنی قتل و غارت گری اور دہشت گردی ہو رہی ہے وہ سب بھارت کروا رہا ہے۔پاکستان اس وقت حالت جنگ میں ہے‘ حکومت پاکستان کو چاہیے کہ وہ بھارتی خفیہ ایجنسی ”را“ کی دہشت گردی کے خلاف اکٹھے کئے گئے تمام ثبوت سلامتی کونسل میں پیش کرے۔ کشمیریوں نے آٹھ لاکھ بھارتی فوج کی موجودگی میں پاکستانی پرچم لہرا کر وطن عزیز پاکستان سے گہری محبت کا ثبوت دیا ہے۔ ان کی جانب سے بار بار پاکستانی پرچم لہرانا خوش آئند ہے۔
حافظ سعید