• news

کراچی میں فائرنگ، 4 افراد قتل، پولیس مقابلے میں 2ملزم ہلاک اسلحہ برآمد

کراچی (کرائم رپورٹر+نوائے وقت رپورٹ)کیماڑی کے علاقے گلشن سکندر آباد میں مسلح افراد کی فائرنگ سے 2افراد ہلاک ہوگئے جبکہ نارتھ کراچی میں گھریلو جھگڑے کے دوران فائرنگ سے کمسن بچہ علی اصغر ہلاک اور 2 خواتین زخمی ہوگئیں۔ پاک کالونی کے علاقے پرانا گولیمار میں نامعلوم افراد نے ایک شخص کو تشدد کرکے ہلاک کردیا اور اس کی لاش ریکسر پل کے نیچے پھینک کر فرار ہوگئے۔ادھر ملیر کینٹ کے علاقے میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک خاتون صورت بی بی زوجہ محمد ادریس زخمی ہوگئی۔ گلستان جوہر کے بلاک 13 میں میگا اپارٹمنٹ کے نزدیک مسلح افراد نے ایک نوجوان غلام محمدولد وزیر کو فائرنگ کرکے زخمی کردیا۔قبل ازیں مختلف علاقوں میں پولیس نے کارروائی کرکے گینگ وار کے کارندوں سمیت 8 ملزموں کو گرفتار کر لیا۔کراچی کے علاقے زمان ٹاﺅن میں پولیس نے کارروائی میں ٹارگٹ کلر گرفتار کر لیا ایس ایس پی کورنگی جنید شیخ کے مطابق ملزم زوہیب کو کورنگی سے گرفتار کیا گیا جس نے 7 افراد کے قتل کا اعتراف کر لیا تعلق ایک سیاسی جماعت سے ہے۔ دریں اثناءمنگھو پیر میانوالی کالونی میں پولیس مقابلے میں 2ملزم ہلاک ہو گئے۔ اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔
کراچی فائرنگ

ای پیپر-دی نیشن