• news

کسٹم عملہ نے ماڈل ایان کیخلاف حتمی چالان عدالت میں جمع کرا دیا

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) کسٹمز کے عملہ نے ماڈل ایان کے خلاف حتمی چالان عدالت میں جمع کرا دیا ہے۔ حتمی چالان میں ماڈل ایان علی اور دو دوسرے افراد کو کرنسی سمگلنگ کیس میں ملوث قرار دیا گیا ہے‘ گزشتہ روز بھی سپیشل جج کسٹمز کے عدم دستیابی کے باعث ایان علی کے خلاف مقدمہ کی سماعت آگے نہیں بڑھ سکی۔ کسٹمز انٹیلی جنس کی طرف سے منی لانڈرنگ کے تحت مقدمہ درج کرنے کی درخواست کی سماعت بھی نہیں ہوسکی۔ماڈل ایان کے خلاف مقدمہ کی سماعت اور دیگر معاملات کی سماعت اب 2جون کو ہوگی۔
ایان/ چالان

ای پیپر-دی نیشن