گلگت بلتستان کے تمام حلقو ں میں الیکشن فوج کی نگرانی میں کرائے جائینگے، باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری
گلگت (آئی این پی) چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان جسٹس (ر) طاہر شاہ نے انتخابات 2015کے صاف شفاف ، آذادانہ ،غیر جانبدارانہ انعقاد اور ملکی حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے گلگت بلتستان کے تمام 24حلقو ں میں فوج کی نگرانی میں الیکشن کرانے کا باقاعدہ نو ٹیفکیشن جاری کردیا۔ الیکشن کمشن گلگت بلتستان سیکرٹریٹ سے جاری بیان میں چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان جسٹس (ر) طاہر شاہ نے کہا تمام24حلقوں کے انتخابات کو صاف شفاف ،آزادانہ ،غیرجانبدار اور پر امن طریقے سے انعقاد کو یقینی بنانے کے لیے فوج کی نگرانی میں کرانے کا فیصلہ کیاگیاہے۔ تمام قانون نافذ کرنے والے ادارے بشمول فوج الیکشن کمیشن گلگت بلتستان کے ساتھ مکمل تعاون کر رہے ہیں۔ 1143پولنگ سٹیشنوںمیں سے 282 پولنگ سٹیشنوں کو انتہائی حساس اور 269 پولنگ سٹیشنوں کو حساس قرار دیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن جاری