بلوچستان اسمبلی: صوبے کے کوٹہ پر عملدرآمد انجینئرز کا کوٹہ بڑھانے کی قرارداد منظور
کوئٹہ (بیورو رپورٹ) بلوچستان اسمبلی نے وفاقی اداروں مےں صوبے کے کوٹہ پر عملدرآمد اور بے روزگار انجےنئرز کے کوٹہ پر نظرثانی کی قرارداد کثرت رائے سے منظور کرلی۔ بلوچستان کے کوٹہ پر بھرتی کئے گئے ملازمےن کی چھان بےن اور جعلی ڈومےسائل کی چےک اےنڈ بےلنس کےلئے وزےراعلیٰ بلوچستان کی سربراہی مےں کمےٹی قائم کردی گئی۔ جمعرات کے روز بلوچستان اسمبلی کا اجلاس پےنل آف چےئرمےن زمرک خان اچکزئی کی صدارت مےں منعقد ہوا۔ خاتون رکن اسمبلی حسن بانو نے قرارداد پےش کرتے ہوئے کہاکہ بلوچستان سے تعلق رکھنے والے پاکستان انجےنئرز کونسل کے ہزاروں بے روزگار انجےنئرز ہیں۔ دوسری جانب دےگر صوبوں کے نوجوان بلوچستان کے ڈومےسائل بنا کر ہمارے کوٹہ پر بھرتی ہو رہے ہےں صوبائی حکومت وفاق سے اس سلسلے مےں پرزور سفارش کرے کہ بلوچستان کے کوٹہ پر مکمل عملدرآمد کےا جائے۔ سپےکر نے رولنگ دےتے کہا وزےراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کی سربراہی مےں اےک کمےٹی بنائےنگے جس مےں اپوزےشن لےڈر سمےت تمام پارلےمانی لےڈر شامل ہونگے اور ےہ کمےٹی کل 30 مئی کو اسمبلی اجلاس سے قبل اےک اجلاس طلب کرے۔ بعدازاں اےوان نے قرارداد کو کثرت رائے سے منظور کرلےا۔
بلوچستان اسمبلی