ریلوے سٹیشن تا مراکہ: غیرملکی کمپنی نے 25 بسیں بند کردیں، مسافر پریشان
لاہور (اپنے نامہ نگار سے) لاہور میں غیر ملکی کمپنی نے ریلوے سٹیشن تا مراکہ روٹ پر چلنے والی اپنی 25 بسیں بند کردیں جس سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ گزشتہ روز مسافر فرار ہوتے رہے۔ رکشہ والوں نے من مانے کرائے وصول کئے۔ غیر ملکی کمپنی نے کہا سبسڈی کی مد میں معاہدے کے مطابق 45 لاکھ روپے ادا نہیں کئے جا رہے جس کی وجہ سے بسیں بند کی گئی ہیں تاہم ایل ٹی سی حکام کی طرف سے 25 لاکھ روپے کی ادائیگی کی جا رہی ہے۔ جس کے بعد بسیں بحال کر دی جائیں گی۔
25 بسیں بند کر دیں