لاہور :29 لاکھ سے زائد کے ڈاکے، 3 کاریں، 8 موٹر سائیکل چوری
لاہور+ فیروزوالا (نامہ نگاران) لاہور میں 29 لاکھ سے زائد کے ڈاکے، چوریاں، کئی فیملیاں بھی لٹ گئیں۔ کاہنہ بنی بخش سٹاپ پر واقع اےک پٹرول پمپ پر ایلیٹ فورس کی وردیوں اور نیلی بتی والی گاڑیوں پر سوار پانچ ڈاکو آئے۔انہوں نے تمام سٹاف کو یرغمال بنا کر باتھ روم میں بند کرنے کے بعد رائفل ایک لاکھ 20ہزار نقدی اور موبائل فون لوٹ لےا اور فرار ہوگئے۔ مزنگ کوئینز روڈ پر واقع بشیر حسین کے دفتر میں 6ڈاکو گھس آئے اور تمام سٹاف کو یرغمال بنا کر 5لاکھ 80 ہزار، کوٹ لکھپت میں واقع کشف فاﺅنڈیشن کی برانچ میں تین ڈاکو گھس آئے اور سٹاف سے 30 ہزار روپے اور موبائل فون لوٹ کر فرار ہو گئے ۔ اقبال ٹاﺅن میں قدسیہ اور فیملی سے ایک لاکھ 42 ہزار روپے اور موبائل فون، ہیئر میں ذوالفقار سے سوا لاکھ اور پسٹل، مسلم ٹاﺅن میں مدثر سے 90 ہزار روپے اور موبائل فون، ساندہ قیصر سے 64 ہزار، شفیق آباد میں عمر سے 50 ہزار، شمالی چھاﺅنی میں علی سے 45 ہزار روپے اور موبائل فون، غازی آباد میں جہانزیب سے 43 ہزار، ستوکتلہ میں عرفان سے 41 ہزار، اسلام پورہ میں جہانزیب سے 41 ہزار اور موبائل فون لوٹ کر فرار ہوگئے ہےں۔ چوروں نے سمن آباد میں عبدالقیوم کے گھر سے 17 لاکھ کی نقدی، زیورات اور دےگر سامان چوری کرلےا ہے۔ چوروں نے مغلپورہ سے عامر، ساندہ سے آفتاب، جوہر ٹاﺅن سے طارق کی کارےں جبکہ اکبری گیٹ سے عمر، مغلپورہ سے سلیمان، راوی روڈ سے نعیم، بادامی باغ سے نعیم، موچی گیٹ سے شاہد، ٹاﺅن شپ میں بلال، سبزہ زار سے رضا، ستوکتلہ سے گلزار کی موٹر سائیکلیں چوری کرلی ہےں۔ فیروزوالا لاہور روڈ پر ڈاکوﺅں نے گن پوائنٹ پر میاں بیوی سے نقدی اور زیورات چھین لئے۔ محمد بوٹا اپنی بیوی کے ہمراہ موٹر سائیکل پر جارہا تھا کہ راستے میں ڈاکوﺅں نے انہیں روک کر لوٹ لیا۔ سگیاں کے قریب ڈاکوﺅں نے جاوید سے موٹر سائیکل اور رقم چھین لی۔ کوٹ عبدالمالک کے قریب ڈاکوﺅں نے عمران سے موٹر سائیکل اور رقم چھین لی۔ عبدالستار سے کار اور رقم چھین لی۔
ڈاکے