• news

3 خودکشیاں: مغلپورہ میں تین روز قبل زہریلی گولیاں نگلنے والا نوجوان دم توڑ گیا

لاہور (نامہ نگاران+ این این آئی) مغلپورہ کے علاقے میں تین روز قبل زہریلی گولیاں نگلنے والا نوجوان گزشتہ روز ہسپتال میں دم توڑ گیا۔ 20 سالہ نورالحسن نے گھریلو حالات سے تنگ آکر خودکشی کی نیت سے زہریلی گولیاں کھالی تھیں جسے حالت غیر ہونے پر طبی امداد کیلئے ہسپتال داخل کرا دیا گیا تھا جہاں گزشتہ روز وہ دم تو ڑگیا۔ پولیس نے نعش پوسٹ مارٹم کیلئے مردہ خانے جمع کرادی ہے۔ علاوہ ازیں گڑھ مہاراجہ کی نواحی علاقہ بستی ماہی والا کے علی شیر اپنے سر پر گولی چلائی جس کے نتیجہ میں وہ موقع پر جاں بحق ہو گیا جبکہ حجرہ شاہ مقیم والد کی ڈانٹ سے دلبرداشتہ لڑکی نے خود کو آگ لگالی۔ 16 سالہ نجمہ کو اسکے والد منیر نے ڈانٹا جس اس نے خود پر پٹرول چھڑک کر آگ لگالی۔ جس سے وہ بری طرح جھلس گئی۔ اسے ہسپتال لے جایا جا رہا تھا مگر وہ راستے میں ہی دم تو ڑگئی۔ ورثاءنے پولیس کے سامنے کسی قسم کی کارروائی سے انکار کردیا۔
خودکشیاں



ای پیپر-دی نیشن