• news

ایری زونا میں آج مسلح موٹر سائیکل سواروں کی اسلام مخالف ریلی کا پروگرام

واشنگٹن (نمائندہ خصوصی) امریکی ریاست ایری زونا کے دارالخلافہ فونکس میں موٹر سائیکل سواروں کے ایک گینگ نے ایک اسلامی سنٹر کے سامنے اسلام مخالف ریلی نکالنے کی منصوبہ بندی کی ہے۔ ریلی کیلئے مظاہرین کو پاکستانی وقت کے مطابق ہفتہ کی علی الصبح سوا تین بجے مسجد کے سامنے جمع ہونے کا کہا گیا ہے۔ مقامی وقت کے مطابق جمعہ کی شام کو اس مظاہرے کو ”فریڈم آف سپیچ ریلی راﺅنڈ ٹو“ کا نام دیا گیا ہے۔ ریلی میں شریک ہونیوالے موٹر بائیکرز کو مسلح ہونے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔ اسلامی سنٹر کے صدر اسامہ شامی نے امید ظاہر کی ہے کہ ان افراد کو اشتعال انگیز اقدامات سے باز رکھا جائے گا۔
موٹر سائیکل سوار ریلی

ای پیپر-دی نیشن