• news

قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس پیر کو ہو گا

اسلام آباد(آن لائن) وزیراعظم نے قومی اقتصادی کونسل کے یکم جون کو ہونے والے اجلاس میں اتفاق رائے پیدا کرنے کیلئے وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کو ٹاسک دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق این ای سی کے اجلاس کے موقع پر کسی احتجاج سے بچنے کیلئے وزیراعظم نے وفاقی وزیر خزانہ کو موجودہ 580ارب کے وسائل کو مدنظر رکھتے ہوئے صوبوں کے مطالبات پورے کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔ سندھ اور خیبر پی کے وزرائے اعلیٰ نے وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال سے ملاقات میں سوشل سیکٹر کے پروجیکٹس خاص کر صحت اور تعلیم کو اگلے پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام (پی ایس ڈی پی) میں شامل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
اقتصادی کونسل



ای پیپر-دی نیشن