سندھ میں یونین کونسلوں کی حد بندیوں کا کام آخری مراحل میں دا خل
کراچی (آن لائن) صوبہ سندھ میں یونین کونسلوں کی حد بندیوں کا کام تقریباً اپنے آخری مراحل میں پہنچ چکا ہے۔ 1486 یونین کونسل پر مشتمل حد بندیوں کو حتمی شکل 30 مئی کو دی جائے گی۔ یونین کونسلز کی حد بندیا ں میٹرو یونین کارپوریشن‘ ڈسٹرکٹ کونسل‘ میونسپل کارپوریشن‘ ٹاﺅن کمیٹی‘ ڈسٹرکٹ میونسپل کارپوریشن کی کل آبادی کو مدنظر رکھتے ہوئے تشکیل دی گئی ہیں۔ صوبائی الیکشن کمشنر تنویز ذکی نے میڈیا کو بتایا کہ یکم جون سے دس جون کے درمیان میں یونین کونسلز کی لسٹیں آویزاں کر دی جائیگی جبکہ 11 سے 25 جون کے درمیان یونین کونسلز کے خلاف دائر کردہ اپیلوں کی سماعت کی جائیگی جس کے بعد 28 جون کو یونین کونسل کی ضمنی شکل دے کر آویزاں کر دی جائے گی۔ مزید برآں الیکشن کمشنر کا کہنا ہے کہ صوبہ سندھ میں ایک میٹرو یونین ہے جس کو آگے 6 ڈسٹرکٹ پر تقسیم کیا گیا ہے جس میں 218 یونین کونسلز کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔ یونین کونسل 4 وارڈ پر مشتمل ہو گی۔
سندھ/ حدبندی