چیئرمین ایٹمی توانائی کمشن کا ملازمین کیلئے اہم مراعات کا اعلان
اسلام آباد (سہیل عبدالناصر) پاکستان ایٹمی توانائی کمیشن کے نئے چیئرمین محمد نعیم نے امسال یوم تکبیر کے موقع پر کمیشن کے ملازمین،خصوصا نان گزیٹڈ ملازمیں کیلئے اہم مراعات کا اعلان کیا ہے۔ یوم تکبیر کے موقع پر انہوں نے ہیڈ کواٹرز میں ملازمین کے بڑے اجتماع سے خطاب کیا اور ملک کو ایٹمی قوت بنانے میں کمیشن کے کردار پر وشنی ڈالی اور ملازمیں کے عزم، کارکردگی اور لگن کی تعریف کی۔ انہوں نے ملازمین کیلئے ہاﺅس رینٹ کی حد پینسٹھ فیصد سے بڑھا کر اسی فیصد کرنے، جن ملازمین کی کنٹریکٹ مدت مکمل ہو چکی ہے انہوں مستقل کرنے اور مخصوص مدت کی ڈیلی ویجز والے ملازمین کو کنٹریکٹ دینے کا اعلان کیا۔ واضح رہے کہ محمد نعیم نے چھ اپریل کو ایٹمی توانائی کمیشن کے نئے چیئرمین کا منصب سنبھالا۔ اس سے قبل وہ کمیشن کے ممبر نیوکلئر فیول سائکل تھے۔
ایٹمی توانائی کمشن