ملک کو نوے لاکھ رہائشی یونٹوں کی کمی کا سامنا ہے: گورنرسٹیٹ بینک
کراچی(آن لائن)گورنرسٹیٹ بینک آف پاکستان کا کہنا ہے کہ ملک کو نوے لاکھ مکانات کی کمی کا سامنا ہے جس کے لیے ہاو¿سنگ فنانس کی فراہمی یقینی بنانا ہو گی۔گورنر سٹیٹ بینک آف پاکستان اشرف محمود وتھرا نے کہا ہے کہ اس وقت ہمیں نوے لاکھ رہائشی یونٹوں کی کمی کا سامنا ہے، ہر سال چھ لاکھ یونٹوں کی ضرورت ہوتی ہے لیکن صرف تین لاکھ یونٹ تعمیر ہوتے ہیں، اس طر ح مزید تین لاکھ یونٹوں کافرق بڑھ جاتا ہے۔ ہاو¿سنگ فنانس کو آئندہ دس برس میں جی ڈی پی کے دس فیصد تک پہنچانے کے لیے ہمیں ہر سال لگ بھگ تین لاکھ یونٹوں کی تعمیر کیلئے ہاﺅسنگ فنانس کی فراہمی یقینی بنانا ہوگی۔واضع رہے کہ حکومت نے ایک جامع ہاﺅسنگ فنانس سکیم کا اعلان کیا ہے جس میں ملک بھر کے کم آمدنی والے خاندانوں کے لیے پانچ پانچ سو مکانات کے ہزار یونٹس کی تعمیر شامل ہے۔
گورنر سٹیٹ بینک