مغرب کی اسلام بیزار اور گستاخانہ حرکتوں سے امن عالم کو شدید خطرات لاحق ہیں، اشرف آصف جلالی
لاہور ( سپیشل رپورٹر)سربراہ تحریک صراطِ مستقیم ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے کہا ہے کہ مغرب کی اسلام بیزار اور گستاخانہ حرکتوں سے امن عالم کو شدید خطرات لاحق ہو گئے ہیں ۔ناموس رسالت کے تحفظ کیلئے ہمیں جو بھی کرنا پڑا ہم کر گزریں گے ۔عظمتِ مصطفی ﷺ کا جھنڈا اللہ تعالی نے عرش کی چوٹی پر یوں گاڑ دیا ہے جسے کوئی اکھاڑ نہیں سکتا۔ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے جمعۃ المبارک کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ مغرب کی گستاخ پدیوں کو لعنت اور عذاب کے سوا کچھ نہیں ملے گا۔