• news

پی ٹی آئی آج بھی مقبول ترین جماعت ہے، عبدالعلیم خان

لاہور(خصوصی رپورٹر)تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ کسی کو غلط فہمی میں نہیں رہنا چاہیے عوام تحریک انصاف کے منشور سے متفق ہیں ۔عبدالعلیم خان علامہ اقبال ٹائون میں پی ٹی آئی آفس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کررہے تھے۔ لیڈر آف دی اپوزیشن میاں محمود الرشید ، شعیب صدیقی ، فرخ جاویدمون، عامر شیخ ، ظہیر عباس کھوکھر ، مہر واجد عظیم ِ ، سلونی بخاری ، سعدیہ سہیل ، نوشین حامد معراج، مسرت جمشید ، ڈاکٹر زرقا تیمور،ثانیہ کامران ،اورفاطمہ چدھڑبھی اس موقع پر موجود تھیں ۔

ای پیپر-دی نیشن