نواز شریف نے ایٹمی دھماکے کر کے ملک کو ناقابل تسخیر بنا دیا: شرافت لیاقت بھٹی
کاہنہ (نامہ نگار)مسلم لیگ(ن) کے رہنما شرافت لیاقت بھٹی نے کہا ہے کہ نواز شریف نے پہلے ایٹمی دھماکے کر کے قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا اور ملک کو ناقابل تسخیر قوت بنا دیا، اب معاشی دھماکے کر کے ملک کی معیشت کو بہتر بنانے کے لئے گامزن ہے جس کی وجہ سے شرح سود میں مزید کمی واقع ہوئی۔