• news

ایلسٹر کک انگلینڈ کی طرف سے سب سے زیادہ ٹیسٹ رنز بنانے والے بلے باز بن گئے

لندن (این این آئی)ایلسٹر کک انگلینڈ کی طرف سے سب سے زیادہ ٹیسٹ رنز بنانے والے بلے باز بن گئے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ سنگ میل انہوں نے ہفتے کے روز نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے دوران عبور کیا30 سالہ بلے باز نے نیوزی لینڈ کی پہلی اننگ کے اسکور 350 کے جواب میں جب اننگ کا آغاز کیا تو انہیں گراہم گوچ کا ریکارڈ توڑنے کے لیے 32 رنز درکار تھے جو کک کے کوچ بھی رہ چکے ہیں۔گراہم گوچ نے 118 میچوں میں 8900 رنز بنائے تھے ٗ کک نے ان کے مقابلے میں چار کم میچوں میں اس ریکارڈ کو توڑا جو کہ 22 سال تک برقرار رہا تھا۔تاہم کک کا کہنا ہے کہ وہ گوچ کی کلاس کے قریب بھی نہیں آتے، وہ ایک زبردست لمحہ ہوگا۔کک نے کہا کہ اگر گوچ ان کی مدد نہ کرتے تو وہ آج اس مقام پر نہیں ہوتے، اگر انہوں نے مجھ پر محنت نہ کی ہوتی تو اس کے آدھے رنز نہ نہ بنا پاتا۔انہوں نے کہا کہ ریکارڈ توڑنا ان کے لیے تھوڑا عجیب ہوگا لیکن گراہم گوچ جیسا کوئی دوسرا نہیں ہوسکتا، وہ انگلینڈ کے عظیم ترین بلے باز ہیں۔گوچ کا ریکارڈ توڑنے کے ساتھ ہی کوک سب زیادہ رنز بنانے والے بلے بازوں کی عالمی فہرست میں 13ویں نمبر پر پہنچ گئے۔

ای پیپر-دی نیشن