• news

لیجنڈر ی فاسٹ بائولر فضل محمود کی 10ویں برسی منائی گئی

لاہور(نمائندہ سپورٹس/ سپورٹس رپورٹر))کرکٹ کی دنیا میں پاکستان کی شناخت کرانے والے اوول کے ہیرو فضل محمود کو دنیا سے رخصت ہوئے 10برس بیت گئے ہیں۔ لیجنڈری فاسٹ بائولر فضل محمود 18فروری 1928کو لاہور میں پیدا ہوئے۔ پاکستان کے معرض وجود میں آنے کے بعد ارض وطن کو جب ٹیسٹ کرکٹ کا درجہ ملا، تو اپنے پہلے ہی دورہ بھارت کے دوران لکھنو ٹیسٹ میں انہوں نے شاندار بائولنگ کی اور 12وکٹیں لے کر پاکستان کو پہلی فتح دلوانے میں اہم کردار ادا کیا۔ 1954میں انگلینڈ کے دورے کے دوران اوول ٹیسٹ میں گوروں کو اپنی گیندوں پر تگنی کا ناچ نچا کر 12کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی اور کامیابی سمیٹ کر دنیا بھر میں پاکستان کی شناخت کا سبب بنے۔

ای پیپر-دی نیشن