سابق ٹیسٹ کرکٹ عظمت رانا انتقال کر گئے
لاہور(سپورٹس رپورٹر/ نمائندہ سپورٹس) سابق ٹیسٹ کرکٹر عظمت رانا گذشتہ روز دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے۔ ان کو لاہورکے مقامی قبرستان میں سپردخاک کردیاگیا ۔ نماز جنازہ میں سابق ٹیسٹ کرکٹر عامر سہیل، سلیم ملک، عبدالقادر، علی نقوی سمیت کرکٹ سے وابستہ شخصیات نے شرکت کی۔ عظمت رانا نے پاکستان کی طرف سے ایک ٹیسٹ اور دو ایک روز میچوں میں کارکردگی دکھائی ۔ انہوں نے ڈومیسٹک کرکٹ میں چھ ہزار رنز بنانے والے سب سے پہلے کھلاڑی کا اعزاز بھی حاصل کیا۔ مرحوم سابق ٹیسٹ کرکٹر شفقت اور انٹرنیشنل امپائر شکور رانا کے حقیقی بھائی تھے۔