ریاض الرحمان ساغر کی برسی آج منائی جائیگی
لاہور (کلچرل رپورٹر) معروف نغمہ نگار اور نوائے وقت کے کالم نگار ریاض الرحمان ساغر کی دوسری برسی 31 مئی بروز اتوار شام 5 بجے ان کی رہائش گاہ 421 ہنزہ بلاک علامہ اقبال ٹاؤن میں ادا کی جائیگی۔ ریاض الرحمان ساغر نے صحافت اور فلم انڈسٹری دونوں شعبوں میں نمایاں خدمات انجام دیں۔