• news

ون ڈے سیریز میں کامیابی خوش آئند، بائولنگ ٹھیک کرنا ہو گی: سابق کرکٹرز

لاہور (سپورٹس رپورٹر/ نمائندہ سپورٹس)سابق کرکٹرز نے پاکستان کی زمبابوے کیخلاف ون ڈے سیریز میں کامیابی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کھلاڑیوں کا موارال بلند ہوگا۔ بلے بازوں نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے مگر بائولرز کو بھی کارکردگی ٹھیک کرنا ہوگی۔ سابق ٹیسٹ فاسٹ بائولر عامر نذیر نے کہا کہ اظہر علی کپتان بننے کے بعد اچھے کھیل کا مظاہرہ کیا ہے ۔نوجوان بلے باز کو گروم کرکے مزید اچھے نتائج حاصل کئے جاسکتے ہیں ۔اصل امتحان سری لنکا کے خلاف سیریز میں ہوگا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کو ابھی سے تیاری کرنی چاہئے۔بیٹنگ کے ساتھ ساتھ بائولنگ کے شعبہ کو ٹھیک کرنا ہوگا ورنہ مشکلات پیش آسکتی ہیں ۔سابق وکٹ کیپر اشرف علی کا کہنا تھا کہ ملک میں انٹر نیشنل کرکٹ بحال ہونے سے اچھے نتائج سامنے آئیں گے۔اپنے گرائونڈز اور کرائوڈ سے سامنے کھیلنے کا مذہ ہی کچھ اور ہوتا ہے۔پی سی بی چاہئے کہ قومی ٹیم کو خامیوں کی نشاندہی کرکے ان پر خاص توجہ دی جائے۔ گرین شرٹس کے سابق کپتان وسیم اکرم بھی اپنی خوشی کو سنبھال نہ پائے اور ٹوئٹر پر قومی ٹیم کی فتح پر فخر کا اظہار کیا۔ پہلے 2 ون ڈے میچوں میں اپنی صلاحیت کا لوہا منوانے والے نوجوان قومی کپتان اظہر علی نے بھی ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں سیریز کی جیت پر تمام کھلاڑیوں کی محنت اور کوششوں کو سراہا ہے۔ قومی سکواڈ میں شاندار کم بیک کرنے والے شعیب ملک نے ٹوئٹر پر اظہر علی کی دوسرے میچ میں ذمہ دارانہ سنچری پر داد دی۔ کرکٹ کی دنیا میں پروفیسر کے نام سے مشہور آل راؤنڈر محمد حفیظ نے بھی اظہر علی کو بطور کپتان پہلی ون ڈے سیریز جیتنے پر مبارکباد کاپیغام دیا۔ دوسری جانب زمبابوے کی طرف سے دوسرے ون ڈے میں 99 رنز کی شاندار اننگز کھیلنے والے چامو چبابا نے ٹوئٹر پر اپنی ٹیم کی ہار کو بدقسمتی قرار دیا لیکن ساتھ ہی پاکستانی نژاد زمبابوین پلیئر سکندر رضا کی عمدہ سنچری کی خوب تعریف کی۔

ای پیپر-دی نیشن