• news

سول ہسپتال کراچی میں نیگلیریا سے متاثرہ ایک اور شخص دم توڑ گیا

کراچی (آن لائن)سول ہسپتال کراچی میں نیگلیریا سے متاثرہ ایک اور شخص دم توڑ گیا ہے۔ ایک ماہ کے دوران کراچی سمیت سندھ بھر میں نیگلیریا کے باعث مرنے والوں کی تعداد سات ہو گئی ہے ۔ سول ہسپتال کراچی میں نیگلیریا سے متاثرہ 22 سالہ سکول ٹیچر محمد عاصم دم توڑ گیا محمد عاصم کو دو روز قبل سول ہسپتال کراچی میں داخل کرایا گیا تھا جہاں ڈاکٹروں نے محمد عاصم میں نیگلیریا کے مرض کی تصدیق کی تھی۔ واضح رہے کہ ایک ماہ کے دوران کراچی سمیت سندھ بھر میں نیگلیریا سے مرنے والوں کی تعداد سات ہو گئی ، محکمہ صحت سندھ نے ابھی تک اس مرض پر قابو پانے کے لئے کوئی حکمت عملی تیار نہیں کی جبکہ دوسری طرف نیگلیریا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد میں آئے روز اضافہ ہو رہا ہے جس سے عوام میں سخت تشویش پائی جاتی ہے ۔
نیگلیریا


ای پیپر-دی نیشن