اوکاڑہ: مقابلے میں 3ڈاکو ہلاک‘ تھانیدار سمیت 4 اہلکار زخمی
اوکاڑہ + گوگیرہ (نامہ نگاران) نواحی گا¶ں جٹھیانہ کے قریب پولیس مقابلے میں 3 ڈاکو ہلاک‘ ایک سب انسپکٹر سمیت 4 پولیس اہلکار زخمی ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق پولیس تھانہ صدر اوکاڑہ ایک ڈکیتی کے مقدمہ میں گرفتار تین خطرناک ڈاکو¶ں بلال‘ طارق‘ شاہ زیب عرف بٹو کو مال برآمدگی کیلئے تھانہ گوگیرہ کے علاقے میں لے جا رہی تھی کہ راستے میں ملزمان کے دیگر ساتھیوں نے ملزمان کو پولیس پارٹی سے چھڑانے کیلئے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں سب انسپکٹر عمران اور تین کانسٹیبل سلیم‘ اصغر‘ فخر شہزاد شدید زخمی ہو گئے۔ ملزمان پولیس کی حراست سے ڈاکو¶ں کو چھڑا کر لے گئے۔بذریعہ وائرلیس پولیس کی مزید نفری طلب کر لی گئی جبکہ زخمی اہلکاروں کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر منتقل کر دیا گیا۔ پولیس کی بھاری نفری نے ڈاکو¶ں کا تعاقب کیا۔ ڈاکو¶ں نے پولیس پارٹی پر فصلوں میں چھپ کر فائرنگ شروع کر دی۔ پولیس نے جوابی فائرنگ کی تاہم ڈاکو¶ں کی اپنی ہی فائرنگ سے تین ڈاکو بلال‘ طارق اور شاہ زیب عرف بٹو ہلاک ہو گئے جبکہ ان کے باقی ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ آخری اطلاع ملنے پر پولیس کی بھاری نفری نے علاقے بھر کی ناکہ بندی کر رکھی ہے۔ ڈی پی او اوکاڑہ زخمی اہلکاروں کی عیادت کرنے ہسپتال پہنچ گئے۔ یاد رہے کہ ہلاک ہونے والے ڈاکو¶ں نے گذشتہ دنوں تھانہ صدر کے ایس ایچ او مہر اسماعیل کو فائرنگ کر کے شدید زخمی کر دیا تھا بعدازاں پولیس نے ان ڈاکو¶ں کو ایک بااثر شخصیت کے ڈیرے سے گرفتار کیا۔
پولیس مقابلہ