• news

حکومت تیل کی قیمت بڑھانے کیلئے منی بجٹ لانے کی تیاریاں کر رہی ہے: پرویز الٰہی

پھالیہ+منڈی بہا¶ الدین (نامہ نگار+آئی این پی) مسلم لیگ ق پنجاب کے صدر چوہدری پرویز الہی نے کہا ہے کہ حکومت تیل کی قیمتیں بڑھانے کیلئے بجٹ سے پہلے منی بجٹ لانے کی تیاریاں کر رہی ہے جس کی ہر پلیٹ فارم پر مخالفت کی جائے گی ،کسانوں کو کھاد اور بیج پر سبسٹڈی دےنے کی بجائے حکومت انکا استحصال کر رہی ہے ان خیالات کا اظہار انہوںنے گزشتہ روز منڈی بہا¶الدین میں حلقہ این اے 108میں ضمنی الیکشن کے حوالے سے ورکرز کنونشن سے خطاب کر رہے تھے انہوںنے کہا کہ ہمارے دور میں ہسپتالوں میں مفت ادویات،سکولوں میں مفت کتابیں ملتی تھی مگر وزیراعلی پنجاب نے چلتے ہوئے سکولوں کو بند کر دیا ،آج ملک میں لاقانونیت کا دور دورہ ہے سانحہ ماڈل ٹا¶ن کے مرکزی کردار رانا ثناءاللہ کو پھر سے وزیر قانون کا عہدہ دے دیا گیا ہے تاکہ وہ جو لوگ بچ گئے تھے انکو بھی ختم کر سکیں ،سانحہ ڈسکہ بھی حکمرانوں کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے، پنجاب حکومت نے سستی روٹی ،پیلی ٹیکس ،نیلی ٹیکسی ،آشیانہ ہا¶سنگ سکیم جیسی فلاپ سکیمیں شروع کر کے عوام کو اربوں ر وپیہ برباد کیا، لاہور میں بننے والی جنگلا بس کا منڈی بہا¶الدین یا دیگر شہروں کے لوگوں کو کوئی فائدہ نہیں، نوکریاں نہ ہونے کی وجہ سے خودکشیوں میں دوگنا اضافہ ہوچکا ہے۔ انہوںنے عوام سے اپیل کی کہ وہ 8 جون کو بچوں کے روشن مستقبل کی خاطر سائیکل پر مہر لگا کر ہمارے امیدوار کو کامیاب کروائیں۔ عوام نے دوبارہ منتحب کیا تو منڈی بہاءالدین میں یونیورسٹی بنائیں گے۔ضلع منڈی بہاﺅالدین میں اپنے دور میں 25 ارب روپے کے ترقیاتی منصوبہ جات کو پایہ تکمیل تک پہنچایا۔
پرویز الٰہی


ای پیپر-دی نیشن