رانا عبدالستار میں پارٹی کے صدر نہیں، مشیر خارجہ کے بیان کو مسترد کرتے ہیں، صدر مسلم لیگ (ن) کویت
کویت سٹی(نمائندہ خصوصی) مسلم لیگ(ن) کے صدر میاں محمد ارشد نے کہاہے کہ ہم مشیر خارجہ امور سرتاج عزیز کے بیان کو مستردکرتے ہیں جس میں انہوں نے رانا عبدالستار کو مسلم لیگ (ن) کویت کا صدر کہاہے وہ مسلم لیگ (ن) کے عہدیدار نہیں کہ وہ مسلم لیگ اوورسیز کے معاملات میں مداخلت کریں اوراپنے فیصلے صادر کریں۔ یادرہے مشیر وزیرخارجہ سرتاج عزیز کے بیان کے بعد اہم عہدیدار ندیم اکبر نیکر مستعفی ہونے کا اعلان کردیا۔