گورنر پنجاب نے قاتل سے حلف لیکر ناپسندیدہ کام کیا: طاہر القادری
لاہور (پ ر) پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا ہے کہ قتل کی ایف آئی آر کے نامزد ملزم کو کابینہ میں شامل کر کے پنجاب حکومت نے پوری دنیا کو پیغام دیا کہ وہ آئین و قانون کو مانتی ہے اور نہ اس کی کوئی سیاسی و جمہوری اخلاقیات ہے۔ جے آئی ٹی کی غیر تصدیق شدہ رپورٹ درحقیقت ہائیکورٹ کے سینئر جج سید باقر نجفی کی تحقیقات پر عدم اعتماد ہے۔ گورنر پنجاب نے حلف اٹھانے کے بعد قاتل سے حلف لیکر پہلا ہی کام ناپسندیدہ کیا۔