باریو ں کی سیاست نے ملکی نظام برباد کردیا: کاشف اسماعیل
رائے ونڈ (نامہ نگار) تحریک انصاف کے رہنماء چودھری کاشف اسماعیل نمبردار نے کہا کہ پنجاب میں انصاف نام کی کوئی چیز نہیں۔ نواز اور زرداری باریاں لینے کی سیاست کرکے ملکی نظام کو برباد کررہے ہیں ۔ ملک بھر میں بھتہ خوری اور ٹارگٹ کلنگ کی کارروائیاں حکومت کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہیں ۔ تحریک انصاف ہی نظام میں تبدیلی لائے گی۔