• news

قانون تحفظ ناموس رسالت میں ترمیم قبول نہیں کی جائے گی، قاری جمیل الرحمن

لاہور(سپیشل رپورٹر) تحفظ ناموس رسالت ایکٹ میں ترمیم کی مبینہ کوششوں پرعالمی مجلس تحفظ ختم نبوت لاہور کے رہنماؤں مولانا قاری جمیل الرحمن اختر،مولانا عزیزالرحمن ثانی،مولانا سید ضیا ء الحسن شاہ،مولانا قاری علیم الدین شاکر،مولانا عبدالنعیم ،مولانا قاری ظہورالحق ،مولانا قاری عبدالعزیز نے سخت احتجاج کیا ہے اور حکومت وقت کو متنبہ کیا ہے کہ حکومت اس مقدس قانون کو چھیڑنے اور ترمیم کرنے سے باز رہے ۔ 295-C ناموس رسالت ایکٹ کے خلاف کوئی سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔امریکی اخبار نے ناموس رسالت ایکٹ میں ترمیمی بل قومی اسمبلی پیش کرنے کی تیاری کا انکشاف ناقابل برداشت امر ہے۔

ای پیپر-دی نیشن