آن لائن جعلی ڈگریوں کی روک تھام، ہائر ایجوکیشن کمشن کے اختیارات میں اضافے کا فیصلہ
اسلام آباد (آن لائن) آن لائن جعلی ڈگریوں کی بھرمار، وفاقی حکومت نے ہائر ایجوکیشن کمشن کے اختیارات میں مزید اضافے کا فیصلہ کیا ہے، حتمی فیصلہ صوبوں کی مشاورت کے بعد کیا جائے گا۔ جعلی جامعات اور اسناد کا گند صاف کرنے کے لئے وفاقی حکومت نے کمر کس لی ہے۔