میاں چنوں: زیر حراست ملزم پولیس تشدد سے ہلاک، نعش نہ ملنے پر ورثاء کا مظاہرہ
میاں چنوں (نامہ نگار) پولیس تھانہ صدر کی زیر حراست منشیات کا ملزم جہانگیر پولیس تشد د سے ہلاک ہو گیا۔ لواحقین کا لاہور ملتان روڈ بلاک کر کے احتجاج۔ گاڑیوں کی لمبی لائینں لگ گئیں۔ ایس ایچ او تھانہ صدر معطل۔ تفصیل کے مطابق پولیس تھانہ صدر میاںچنوں نے نواحی گاؤں 44/15-L سے جہانگیر نوجوان بلوچ کو گذشتہ روز منشیات فروشی کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔