اسلام آباد میں بھی بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں عروج پر، امیدواروں کی سرگرمیاں شروع
اسلام آباد ( وقائع نگار) کے پی کے مےں بلدےاتی انتخابات کے بعد وفاقی دارالحکومت اسلام آباد مےں بھی بلدیاتی انتخابات کی تےارےاں عروج پر پہنچ گئی ہےں۔ ضلعی انتظامےہ کی جانب سے 79ےونےن کونسلز کے نوٹےفکےشن کے بعد اسلام آبادشہر مےں تشکےل پانے والی ےونےن کونسلز مےں مختلف سےاسی جماعتوں کے امےدواروں نے سرگرمےوں کا آغاز کردےا ہے تاہم کےبنٹ ڈوےثرن، وزارت داخلہ کی جانب سے سی ڈی اے کی ٹرانزےشن کے حوالے سے تاحال عملی طور پر کوئی اقدامات نہےں کےے گئے ہےں۔ اسلام آباد مےں 25جولائی کو ہونے والے بلدےاتی انتخابات کے نتےجے مےں 1300امےدواروں نے منتخب ہونا ہے وفاقی حکومت کی جانب سے مےئر اور ڈپٹی مےئر کی حدود دفاترز سے متعلق اہم امور پر تاحال خاموشی اختےار کررکھی ہے جبکہ اسلام آباد مےں بلدےاتی انتخابات کے انعقاد کا بل قومی اسمبلی سے منظوری کے بعد سےنٹ کی متعلقہ کمےٹی مےں زےر بحث ہے ۔ دوسری طرف سی ڈی اے کے اثاثہ جات اور افرادی قوت کی تقدےر کا فےصلہ کرنے کے حوالے سے وفاقی حکومت نے تاحال کوئی کمےٹی تشکےل نہےں دی ہے اےک سنےئر عہدےدار کا کہنا ہے کہ قانون کے مطابق سی ڈی اے کی ٹرانزےشن کا عمل 6 ماہ مےں مکمل ہوتا ہے تاہم اس قانون مےں بہت سی پےچےدگےاں پائی جارہی ہےں۔
اسلام آباد / تیاریاں عروج پر