چنیوٹ: لڑکی کو بچاتے تین نوجوان دریائے چناب میں ڈوب کر جاں بحق
چنیوٹ (نامہ نگار) نوجوان لڑکی کو دریائے چناب میں ڈوبنے سے بچاتے ہوئے تین نوجوان اپنی زندگی کی بازی ہار گئے۔ سرگودہا چک 45 کے رہائشی 24 سالہ چچا نوید اور بھتیجا 20 سالہ عامر دو لڑکیوں کے ہمراہ موٹر سائیکلوں پر فیصل آباد سے دریائے چناب سیر کیلئے آئے اور دربار شاہ شرف کے قریب دریا میں نہانے لگے۔ اس دوران ایک لڑکی 22 سالہ فرخ نہاتے ہوئے گہرے پانی میں چلی گئی جس کو بچاتے ہوئے دونوں چچا، بھتیجا بھی گہرے پانی میں چلے گئے۔ انہیں ڈوبتے دیکھ کر فیصل آباد سے آئی ایک مسیح فیملی کے دو نوجوان 18سالہ قالب اور 20 سالہ وکی نے انہیں بچانے کے لئے دریا میں چھلانگ لگا دی جس کے نتیجہ میں عامر‘ قالب اور وکی ڈوب گئے جبکہ ریسکیو 1122 نے موقع پر پہنچ کر لڑکی اور نوید کو ڈوبنے سے بچا لیا۔ اس دوران پوسٹمارٹم کے بعد نعشیں ورثاءکے حوالے کر دی گئیں۔
تین نوجوان/ ڈوب گئے