مقبوضہ کشمیرمیں رہنے والا کوئی بھی فرد بھارتی شہری نہیں: سید صلاح الدین
باغ (صباح نیوز) متحدہ جہاد کونسل کے چیئرمین و سپریم کمانڈر حزب المجاہدین پیر سید صلاح الدین نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں رہنے والا کوئی بھی فرد بھارتی شہری نہیں کشمیریوں کی اپنی ایک پہچان ہے جس کا تعین اقوام متحدہ نے اپنی قراردادوں میں کر رکھا ہے۔ بھارت مقبوضہ کشمیر میں مسلم اکثریت کو اقلیت میں تبدیل کرنے کیلئے بھارت کے مختلف علاقوں سے لوگ وہاں آباد کر رہا ہے پہلے مرحلے میں 10 لاکھ افراد کو آباد کرے گا اقوام متحدہ اس کا فوری نوٹس لے۔ میں بھارتی شہری نہیں ہوں میرے خلاف کس حیثیت سے بھارت سلامتی کونسل میں مجھے دہشت گرد قرار دینے کے لئے قرارداد پیش کریگا۔ چین نے جرا¿ت کا مظاہرہ کرتے ہوئے عالمی برادری پر واضح کردیا ہے کہ اگر اس نے ایسی کوئی قرارداد پیش کی تو وہ ویٹو کریگا، پاکستان بھی جرا¿ت سے بات کرے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے دورہ باغ کے دوران مہاجر کیمپ ہڈا باڑی میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سید صلاح الدین نے کہا کہ بھارت اوچھے اقدامات کے ذریعے تحریک آزادی کو دبا نہیں سکتا۔ سید علی گیلانی کی قیادت میں سری نگر میں لاکھوں کشمیریوں نے پاکستان کے پرچم لہرا کر ہندوستان کو یہ واضح کر دیا ہے کہ ہر کشمیری اپنی آزادی اور پاکستانکے لئے جنگ لڑ رہا ہے۔ مودی سرکار نے مفتی کو حکم دیا کہ آزادی اور پاکستان کا پرچم لہرانے والے کو گولی ماردی جائے جبکہ مفتی کا یہ کہنا ہے کہ میں کشمیریوں کو گولی نہیں مار سکتا۔ انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر مذاکرات کے ذریعے نہیں۔ جہاد کے ذریعے ہی حل ہو گا۔ مذاکرات کے نام پر کشمیری کے ساتھ سنگین مذاق کیا جا رہا ہے۔ حکومت پاکستان اور آزاد کشمیر مہاجرین کے مسائل فوری حل کرے اور مسئلہ کشمیر پر اپنا جاندار کردارادا کرے۔
سید صلاح الدین