جرمن غیر سرکاری ادارے کی جانب سے ملالہ کیلئے بلوہرٹ ایوارڈ
اسلام آباد (اے پی پی) جرمنی کے ایک غیرسرکاری ادارے نے نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی کو بلو ہرٹ ایوارڈ سے نوازا جو خواتین کی تعلیم کے حوالے سے کئے گئے ان کے کام اور ان کی ہمت کا اعتراف ہے۔ جرمن انٹرنیشنل سکول میں زیرتعلیم پاکستانی طالبہ زاہدہ افضل نے ملالہ یوسفزئی کی طرف سے یہ انعام وصول کیا۔ تقریب کا انعقاد بچوں کے عالمی دن کے حوالے سے کیا گیا تھا۔ زاہدہ رواں سال ستمبر میں اپنے دورہ جرمنی کے موقع پر ملالہ یوسفزئی کو یہ انعام پہنچا دیں گی۔ پاکستانی سفارتخانے کے نمائندے قونصلر رخسانہ افضل نے اس موقع پر کہا کہ حکومت پاکستان ملک میں خواتین کی تعلیم پر خصوصی توجہ دے رہی ہے اور سکولوں میں بچوں کے سو فیصد داخلے کیلئے مخلصانہ کوششیں کر رہی ہے۔
ملالہ/ بلوہرٹ ایوارڈ