• news

شکرگڑھ میں نوائے وقت کے نامہ نگار مبارک حسین کا انتقال‘سپردخاک کردیا گیا

چک امرو((نامہ نگار) شکر گڑھ میں نوائے وقت کے نامہ نگار اور سینئر صحافی مبارک حسین جعفری طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے، انکی عمر تقریباً 80 سال تھی۔ مرحوم کو نماز جنازہ کے بعد درمان روڈ پر مرکزی قبرستان میں سپردخاک کردیا گیا۔ نماز جنازہ میں بڑی تعداد میں سیاسی، سماجی، مذہبی شخصیات اور صحافتی تنظیموں کے سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔ انہوں نے نوائے وقت کے لئے پچاس سال سے زائد صحافتی خدمات انجام دیں۔ مرحوم کی زندگی شکر گڑھ کی صحافت میں سنہرا باب تھی۔ وفات پر میجر (ر) منیر اقبال، محمودالحسن صدیقی، حاجی فرخ سحر صحافیوں محمد حسین آزاد، ایم حفیظ، حاجی مقصود باری، خامس منہاس، حافظ حسنین رضا، نسیم سردار رضا، انعام الحق چودھری، اظہر عنایت، حافظ اعجاز، ڈاکٹر ندیم اختر ندیم، میاں عبدالستار، وفاقی وزیر احسن اقبال، چودھری انور عزیز، ایم این اے دانیال عزیز، میاں محمد رشید ایم این اے، چودھری اصغر، ثریا اصغر ایم این اے، ڈاکٹر حافظ شبیر احمد، ایم پی اے رانا منان، ایم پی اے علامہ غیاث الدین، ایم پی اے خواجہ وسیم بٹ، اویس قاسم ایم پی اے، ثقلین حسین شاہ، شاہد طفیل ملک، عظمت بٹ و دیگر نے گہرے دکھ درد و رنج کا اظہار کیا ہے۔
مبارک جعفری/انتقال

ای پیپر-دی نیشن