• news

امرےکی نائب صدر جو بائےڈن کے 46 سالہ بیٹے کا کینسر سے انتقال

واشنگنٹن (نمائندہ خصوصی) امرےکی نائب صدر جوبائےڈن کے بےٹے کےنسر کے باعث 46 سال کی عمر مےں انتقال کر گئے۔ امرےکی صدر اوباما کا اظہار افسوس۔ وائٹ ہاﺅس سے جاری بےان کے مطابق امرےکی نائب صدر نے بائےڈن فےملی کے ہمراہ شکستہ دل کے ساتھ ےہ اعلان کےا کہ بےوبرےن کےنسر سے جنگ لڑتے ہوئے انتقال کر گئے ہےں۔ بائےڈن خاندان کے پاس دکھ اور افسوس کے علاوہ کوئی الفاظ نہےں ہےں۔ بےو نے برےن کےنسر کے خلاف جنگ مےں اپنی زندگی کا ہر اےک لمحہ بہادری، ہمت اور حوصلے سے لڑا ہے ۔ 46 سالہ بےوبائیڈن کے انتقال پر امرےکی صدر نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اور انکی اہلےہ مشعل بےو بائےڈن کے انتقال پر افسردہ ہےں۔ بےو نے اپنے والد جوبائےڈن کی طر ح قانون کی تعلےم حاصل کی۔ بےو ریاست ڈیلاویئر میں اٹارنی جنرل کے عہدے پر بھی فائز رہے۔
انتقال

ای پیپر-دی نیشن