• news

بجلی کی طویل بندش جاری، شدید گرمی نے 2 افراد کی جان لے لی

لاہور + اوکاڑہ (نامہ نگاران) بجلی کی طویل بندش گزشتہ روز بھی جاری رہی جس کے باعث لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا رہا اور وہ سراپا احتجاج بنے رہے۔ کئی علاقوں میں بجلی کے ساتھ پانی بھی غائب رہا جس پر لوگ بلبلا اٹھے جبکہ شدید گرمی کے باعث بھی لوگ بے حال رہے۔ اوکاڑہ سے نامہ نگار کے مطاق شہر اور گرد و نواح میں گرمی کی شدت میں اضافہ ہو گیا شدید گرمی کے باعث بھکارن سمیت دو افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز گرمی کی شدت کی تاب نہ لاتے ہوئے کرمانوالہ کے مزار پر حاضری کے بعد واپس جانے والی بوڑھی بھکارن دم توڑ گئی جبکہ پل جوڑیاں کے قریبی فصلوں میں پانی لگانے والا محنت کش حاکم علی گرمی کی شدت سے نڈھال ہو کر بے ہوش ہو گیا جو کہ ابتدائی طبی امداد ملنے سے قبل ہی دم توڑ گیا۔ علاوہ ازیں بجل یکی لوڈشیڈنگ بھی جاری رہی۔ وہاڑی سے نامہ نگار کے مطابق واپڈا حکام نے بجلی کی طویل غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ میں اضافہ کر دیا جس سے صارفین کی مشکلات میں اضافہ ہونے لگا۔ کئی کئی گھنٹے مسلسل بجلی بند رکھ کر شہریوں کو ذہنی مریض بنایا جا رہا ہے جان لیوا اور ہوشربا گرمی کی وجہ سے عوام پہلے ہی پریشان ہیں جبکہ رہی سہی کسر واپڈا حکام نے پوری کر دی ہے جس پر شہریوں اور تاجروں نے احتجاج کرتے ہوئے وزیراعظم، وفاقی وزیر بجلی سے طویل غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
بجلی کی طویل بندش
 


ای پیپر-دی نیشن